روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 3 روپے سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 52 پیسے سستا ہوکر 233 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 193 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار 344 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مستقبل میں آسٹریلوی شہریوں کی بڑی تعداد ڈیجیٹل کرنسی کی طرف رُخ کرے گی، رپورٹ

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت ديگر غیرملکی کرنسیز کی نقد خرید و فروخت پر پابندی لگادی تھی۔

حکام کے مطابق 2 ہزارڈالر يا اسکے مساوی دیگرغیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں۔

Related Posts