انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 33 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 181 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین سیشنز کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب روپے کی قدر گراوٹ کا شکار رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی بھارت پر تنقید