ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، پھر مہنگا ہوگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، پھر مہنگا ہوگیا
ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، پھر مہنگا ہوگیا

لاہور: انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 1.67 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 230 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ہولڈنگز کو فروخت کردیا

دوسری جانب عالمی منڈی میں فرنس آئل مہنگا ہونے کے تناظر میں پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ تجارت خاص طور پر کوئلے کی تجارت کیلئے معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوطرفہ معاہدے کا مقصد پاکستان میں بجلی کی کمی کے پیش نظر پیداوار کے لیے مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے بجائے نسبتاََ سستے کوئلے کا حصول ہے۔

اس معاہدے سے قبل ہی بلوچستان میں چمن بارڈر اسٹیشن کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے کم مقدار میں کوئلہ درآمد کیا جارہا ہے جب کہ نئے معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا میں خرلاچی اور غلام خان کے کسٹم اسٹیشنز سے بھی کوئلے کی درآمد شروع ہوجائے گی۔

Related Posts