ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی
ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1034 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور ملک میں ڈالر کی قدر میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے پانچویں روز کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ روز کے 42 ہزار 238 پوائنٹس کے مقابلے میں 926 پوائنٹس گر کر 41 ہزار 312 پوائنٹس (2.19 فیصد کمی) پر آگیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 899 پوائنٹس (2.13 فیصد) کمی کے ساتھ 41 ہزار 339 پوائنٹس پر ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے فیصلے اور پاور ریگولیٹر کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی یونٹ اضافے کے اعلان کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ آنے کے بعد مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔مفتاح اسماعیل

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروباری اختتام پر ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوکر 197 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر برقرار ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر مزید اضافہ ہوا ہے، سندھ کے ایک جیولر کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1867 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Posts