ڈالر پھر بے قابو، قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: امریکی ڈالر گزشتہ روز معمولی نیچے آنے کے بعد آج پھر محوِ پرواز ہے جبکہ پاکستان روپیہ پھر ناقدری کا شکار ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 276 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اس کی قیمتِ خرید 274 روپے 50 پیسے ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپیہ 28 پیسے کم ہوکر 275 روپے 30 پیسے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت، کرپٹو کرنسی کے لین دین سے متعلق حکومت کی اہم پیش رفت

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 553 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 744 پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Posts