کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں کے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ 10مارچ کو ہوگا، شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں کے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ 10مارچ کو کیا جائیگا
کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں کے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ 10مارچ کو کیا جائیگا

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس پھیلنے کی شرح کو بلند دیکھا گیا، اس کشمکش کی صورتحال میں اسکولوں کو کھولا جائے یا بند کیا جائے اس حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ مورخہ 10 مارچ سے ملک بھر کے معمر افراد کیلئے ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ امید ہے جلد از جل موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرلیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ آج ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم ابھی صورتحال ویسی نہیں جیسی گزشتہ سال نومبر یا دسمبر میں تھی۔صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،جبکہ تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھلے رکھنے کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: 24گھنٹوں کے دوران 6مریضوں کا انتقال،194نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts