افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغان عوام کا حق ہے،فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری
پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کو ہندوستان سے فنڈز ہی نہیں ملیں گے تو ان کی کمر ویسے ہی ٹوٹ جائیگی۔

ہم افغانستان میں ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جس پر افغانستان میں تمام گروپوں کا اتفاق ہو، افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغان عوام کا حق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم افغانستان کے معاملہ پر چین، ترکی، امریکہ، برطانیہ سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان کو استحکام کی جانب لے جایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مثبت صورتحال تشکیل دینے کی کوشش کی۔

ہم نے طالبان اور امریکہ کو مذاکرات پر آمادہ کیا، کابل کی حکومت کے ساتھ بھی طالبان کے مذاکرات کروانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے اشرف غنی کا رویہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا طالبان پر کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس طالبان کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے یہ بیان کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ بھارت افغانستان میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کر رہا تھا، اس کا اب خاتمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم آج مزید 3شہروں میں ’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘ توسیعی منصوبے کا آغاز کرینگے

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہماری بنیادی شرط ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی قیمت پر افغانستان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا۔

Related Posts