اندرون سندھ میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اندرون سندھ میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حنید لاکھانی
اندرون سندھ میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حنید لاکھانی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سردی اور غذائی قلت کی وجہ سے اندرون سندھ میں معصوم بچوں کی ہلاکت نہایت افسوسناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں سردی مزید بڑھنے کی پیشن گوئی کی ہے اگر سردی ایسے ہی بڑہتی رہی تو تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کیوجہ سے ہمیشہ سردی کے موسم میں معصوم بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے صوبے میں صحت کا نظام بالکل تباہ ہے۔

تھرپارکر میں غذائی قلت سے روزانہ کی بنیادوں پر معصوم بچے ہلاک ہورہے ہیں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے جاری کیاجانا والا اربوں روپے کا فنڈ سندھ حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار کی نظر ہوجاتا ہے۔

ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ معصوم بچوں کو صحت کی سہولتیں دینے کے لیئے جاری ہونے والا پیسہ بھی یہ لوگ کھاجاتے ہیں سندھ حکومت میں بیٹھے ہوئے تمام لوگ بے حس اور ظالم ہیں سردی میں کانپتے اور بھوک سے بلبلاتے معصوم بچوں پر بھی ان لوگو ں کو رحم نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صحت کا نظام مکمل طورپر تباہ ہے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے سے معمولی کیسز بھی بگڑ جاتے ہیں جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوتے ہیں لیکن حکومت سندھ ٹس سے مس نہیں ہوتی۔

نہ جانے کتنی ماؤں کی گودیں اجڑ جاتی ہیں اور ان کے لال ان کے ہاتھوں میں ادویات اور طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ دیتے ہیں اس ماں پر کیا گزرتی ہوگی جس کا بچہ اس کی گود میں ہی دم توڑے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے معصوم لوگوں کے دلوں سے سندھ حکومت کے لیئے صرف بد دعائیں نکلتی ہیں جو بہت جلد پیپلز پارٹی کو لے ڈوبیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرونگا اور جہاں تک ممکن ہوا سندھ کے غریبوں لوگوں کو راشن اور سردیوں کے کپڑے تقسیم کریں گے۔

اس سے قبل بھی تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں راشن بیگز اور دیگر سامان تقسیم کر چکے ہیں اور جب تک رب کریم نے ہمت دی تب تک انسانیت کی خدمت اور مدد کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

Related Posts