کورونا وائرس کے سبب یورپ میں اموات کی تعداد 20ہزارسے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے سبب یورپ میں اموات کی تعداد 20ہزارسے تجاوز
کورونا وائرس کے سبب یورپ میں اموات کی تعداد 20ہزارسے تجاوز

برسلز: یورپ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی اور اسپین میں ایک دن میں 800 سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو لاک ڈاون کا سامنا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ ممالک کے حکام نے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

چین کے شہر ووہان میں 2 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔دوسری جانب امریکا میں 3 دنوں میں اموات میں دگنا اضاہ ہوا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 2200 سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکا میں ایک چوتھائی سے زائد اموات صرف نیویارک شہر میں ہوئی ہیں۔طبی ماہرین کا خدشہ ہے کہ اٹلی کے بعد نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے۔

نیویارک کے اسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان اور وینٹیلیٹرز کی کمی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد 30 ہزار 892 ہوگئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Related Posts