صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 726 ہو گئی، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 911 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا کی وباء سے متاثرہ مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں دوران 13 ہزار 79 کورونا کی ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 911 افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 اموات سے صوبے بھر میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 726 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج مزید 676 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد سندھ میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 234 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک 37 لاکھ 52 ہزار 576 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 667 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 17 ہزار 707 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 63 گھروں میں اور 644 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ 608 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 911 نئے کیسز میں سے 588 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 229، ضلع جنوبی سے 129، ضلع وسطی سے 81، ملیر سے  94، کورنگی سے 44 اور ضلع غربی سے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں سے حیدرآباد سے 136، بدین سے 36، لاڑکانہ سے 29، گھوٹکی اور شہید بے نظیر آباد سے 17۔17، میرپور خاص سے 12، جیکب آباد اور سکھر سے 10۔10، خیرپور سے 9، دادو سے 8، کشمور اور نوشہروفیروز سے 4۔4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عمر کوٹ سے 3، قمبر اور شہدادکوٹ سے 2، جامشورو، شکارپور، ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری سے 1۔1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دوسرا ٹیسٹ میچ : پاکستان نے 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی

Related Posts