اندرون سندھ کے شہر خیر پور میں مرد اور خاتون ٹک ٹاکرز کی لاشیں بر آمد ہوگئیں۔
افسوس ناک خبر سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ضلع خیرپور میں کار سے خاتون سمیت 2 ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
خیرپور میں کار سے مرد اور خاتون ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملنے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی خیرپور سے تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عینی شاہدین اور واقعاتی شواہد کی بنیاد پر حقائق کا پتہ لگا کرمؤثر تفتیش اور تحقیق کرکے اس واقعے کے پس پردہ تمام محرکات کو سامنے لایا جائے اور اگر یہ کوئی واردات ہے تو اس کے مرتکبین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ تفتیش، چھان بین اور تحقیقات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔