وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی: شازیہ مری
وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی: شازیہ مری

خیرپور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ ہر کسی کے نشانے پر پیپلز پارٹی ہے، ہم کہاں جا کر شور مچائیں کہ ہمیں گیس بجلی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس بھی لاکھوں جیالے گڑھی خدا بخش پہنچے گے۔

14 سال گزرنے کے باوجود محترمہ کی یاد ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشکلاتوں کا سامنا کیا۔ ہر کسی کے نشانے پر پیپلز پارٹی ہے۔

اپوزیشن کا اہم کردار صرف پیپلز پارٹی ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا کام صرف اور صرف مہنگائی کرنا ہے۔ حکومت نالائقی اور نااہلی کی حدوں کو کراس کرگئی ہے۔

کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت کو عوام نے رد کردیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا کام بس یہ بچا ہے کہ صبح شام صرف اپوزیشن کو گالیاں دے۔

پوری دنیا کے اندر پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں اور یہاں پر عوام کے اوپر آئے دن پٹرول بم گرایا جارہا ہے۔ ہم کہاں جا کر شور مچائیں کہ ہمیں گیس بجلی دی جائے۔

شازیہ مری نے کہاکہ کنٹینر پر چڑھ کر بولتے تھے کہ ٹیکس زیادہ ہوجائے تو حکمران چور ہے، تو اب وفاق نے خد کئی بار ٹیکس میں اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: والدہ کی یاد اب پہلے سے کہیں زیادہ آتی ہے، بختاور بھٹو

ملک کی معاشی حالات بہت خراب ہے اور معاشی حالات مزید خراب ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اہم پوزیشن پر رہے ہیں، وہ ملاقاتیں کرسکتے ہیں اور ان کے پاس فارمولا بھی موجود ہے۔

Related Posts