اگست میں اسمبلی تحلیل کرنیکی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ایاز صادق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگست میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس چیز سے گزر چکے، وہی بہتر جانتے ہیں اور وطن واپسی کا فیصلہ اب سوچ سمجھ کر ہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کی دبئی آمد، اہم سیاسی بیٹھک کا امکان

گفتگو کے دوران سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ تاحال اگست میں اسمبلی کب تحلیل ہورہی ہے، تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 90 روز کا الیکشن عمل ممکن ہے۔

سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے خلاف معاملات میں ملوث ہیں، انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔ انسان کا ضمیر جاگتا ہے تو وہ بیان دے دیتا ہے۔ اعظم خان نے جب مناسب سمجھا، بیان ریکارڈ کرادیا۔

حال ہی میں اعظم خان نے عمران خان کے خلاف بیان رکارڈ کروایا تھا۔ ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اعظم خان کے لاپتہ ہو جانے کے دعووں کے متعلق کہا کہ خود چلے جانے والے کو روپوش کہا جاتا ہے، لاپتہ نہیں۔