موجودہ شرح نمو حقیقی ہے خساروں پر نہیں کھڑی، حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ شرح نمو حقیقی ہے خساروں پر نہیں کھڑی، حماد اظہر
موجودہ شرح نمو حقیقی ہے خساروں پر نہیں کھڑی، حماد اظہر

اسلام آباد: معاشی شرح نمو پر مسلم لیگ ن کو خصوصی طور پر حزب اختلاف کی باقی جماعتوں کو عمومی طور پر مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے معاشی شرح نمو کو حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرح نمو آپ کے دور سے مختلف ہے جو بحرانوں اور خساروں پر کھڑی تھی۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ایک مختصر ویڈیو بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ یہ شرح نمو آپ کی نمو سے مختلف اور یہ بحرانوں اور خساروں سے پاک ہے کیونکہ یہ لوگوں کی بہتری کی بنیاد پر کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک مہنگائی کی بات ہے تو پوری دنیا کھانے پینے کی اشیا سے متعلق مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور ہم اس کا مقابلہ کررہے ہیں لیکن میں آپ کو یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب آپ حکومت چھوڑ کر گئے تھے تو افراط زر کی شرح موجودہ سطح سے کچھ مختلف نہیں تھی۔

انہوں نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کردیں اور پوری قوم خوش ہے کہ معیشت اب ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ آپ جس دیوالیے کے قریب اس معیشت کو چھوڑ گئے تھے اور بارودی سرنگیں بچھا کر گئے تھے، اس سے ہم نے بچا لیا ہے، تو یہ پوری قوم کے لیے اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ محب وطن ہیں تو آپ کو بھی اس پر خوشیاں منانی چاہئیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے 22 مئی کو اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب سے تجاوز کر گئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 4 فیصد رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسی دوران نیشل اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) نے اپنے اعلامیے میں معاشی شرح نمو 3.9 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

تاہم اپوزیشن جماعتیں ان حکومتی اعدادوشمار کو من گھڑت اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دے رہی ہیں۔

Related Posts