ہم کورونا سے نہیں بھوک سے مرجائیں گے، دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی فریاد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم کورونا سے نہیں بھوک سے مرجائیں گے، دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی فریاد
ہم کورونا سے نہیں بھوک سے مرجائیں گے، دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی فریاد

اسلام آباد:کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں مقیم ہزاروں پاکستانی انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نوول کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک میں گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے باعث روزگار کے سلسلے میں وہاں مقیم پاکستانی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

پاکستانی شہریوں کی مدد کی اپیل بارے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ حکومت پاکستان سے مدد کرنے اور انہیں خصوصی پرواز کے ذریعے فوری طور پر واپس لانے کی اپیل کررہے ہیں۔

پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں، کاروبار بند پڑے ہیں جبکہ ساری جمع پونجی ختم ہوچکی ہے۔

اگر مزید دبئی میں رکے تو ہم کورونا کے بجائے بھوک اور پیاس سے مر جائیں گے، پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت یورپی ممالک اور امریکہ سے پاکستانی کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس وطن لارہی ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو لاوارث چھوڑا ہواہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر خصوصی پروازوں کے ذریعے دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لایاجائے۔

Related Posts