کراچی ٹیسٹ میچ کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، بابراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نیا اعزاز مل گیا
کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نیا اعزاز مل گیا

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کے کیلئے ہمارے بولرز نے شاندار بولنگ کی جب کہ پہلی اننگ میں مشکل حالات میں ہمارے بیٹسمین اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور فواد عالم اور اظہرعلی نے وکٹ پر رنز بناکر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں محدود کرنے والے اسپنرز نعمان علی اور یاسر شاہ نے پاکستان کو جیت کے نزدیک پہنچایا۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر گیندیں کرائیں اور عمدہ بولنگ کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان کوائنٹن ڈی کک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہتر کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی، ہم دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگ میں ہماری بیٹنگ کی ناکامی کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ ہاتھ سے نکلا، پاکستانی بولرز نے مسلسل بہترین بولنگ کرکے ہماری ٹیم کو دبا میں رکھا،ہمارے بیٹسمیں ذمہ داربیٹنگ نہ کر سکے جس کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان فتح یاب، جنوبی افریقہ کو 7وکٹوں سے شکست

Related Posts