عدالت کا صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق اہم اقدام سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: 8 سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی
کراچی: 8 سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کابڑااقدام صحافیوں پرعائدڈبل سواری بلاجوازہے اسے نظرثانی کرتے ہوئے ہٹایاجائے،جسٹس محمدعلی مظہر نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ صحافی متوسط طبقہ ہے،اورڈبل سواری پرپابندی کے باعث شدیدکوفت کاشکارہے۔

سندھ حکومت نے جب مارکیٹس اوردیگرچیزوں سے پابندی ہٹادی ہے توڈبل سواری پرکیوں پابندی عائدہے،سندھ سرکاراس پر نظرثانی کریاور صحافیوں،خواتین،بزرگ پرسے پابندی ہٹائی جائے۔

عدالت نے صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی پر سندھ حکومت کو نظر ثانی کرنے کی ہدایت کردی سندھ حکومت اپنے نوٹیفکیشن کا جائز لیکر فیصلے میں نظر ثانی کرے، عدالت کا محکمہ داخلہ کو حکم جب پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی بند ہے تو لوگ سفر کس طرح کریں گے؟

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صحافی ایک اہم طبقہ ہے سندھ حکومت کو پابندی لگانے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا،مارکٹیں کھول دی گئیں ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی تو پھر ڈبل سواری پر پابندی کے معاملے پر بھی نظر ثانی کرنی چاہئے۔

عدالت کی سندھ حکومت کو ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کی وضاحت کرنے کی بھی ہدایت۔ ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں ڈبل سواری کی اجازت ہے۔

پنجاب اور کے پی کے میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہے، حکومت سندھ نے پہلے صحافیوں اور خاتوں فیملی ممبر کے ساتھ ڈبل سواری پر اجازت دی تھی، ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ٰعوام کی جانب سے اجازت کا غلط استعمال کیا گیا جس پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، درخواست گزار عمیر انجم نے کہا کہ میڈیا کے حالات ایسے ہیں، اسائنمنٹس موٹر سائیکل پر کور کرنے جانا پڑتا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ڈبل سواری کی پابندی کے بعد کراچی میں جرائم میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،صحافی عمیر علی انجم نے عدالت کو بتایا کہ جن تنگ گلیوں میں پولیس کی گاڑی نہیں جا سکتی وہاں موٹر سائیکل پر پولیس اہلکار پیٹرولنگ کرتے تھے۔

Related Posts