بڑھتی مہنگائی پر جواب جمع نہ کرانے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا
سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا

کراچی:سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

گزشتہ روزسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ حکومتِ سندھ کے افسران جواب نہیں دیتے، یہ افسوس ناک صورتِ حال ہے۔

عدالتِ عالیہ نے وکلا سے بھی استفسار کیا کہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جواب کیوں نہیں جمع ہو رہا؟سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس عدالت میں جو جو سرکاری وکیل پیش ہوتا ہے وہ کہاں ہے؟

روز آنے والے سرکاری وکیل کو تو سب پتہ ہے مگر جواب نہیں دیا جا رہا۔جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ سادہ سی بات ہے کہ جواب جمع ہو کہ مہنگائی کیوں ہے۔اس طرح وقت ضائع ہو رہا ہے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ متعلقہ محکمے کو لکھ دیا ہے، جواب مل جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈاؤ ڈینٹل کالج میں اسسٹنٹ ڈی ایچ او اور سیکیورٹی گارڈ کا نرس پر تشدد، کپڑے پھاڑ دئیے

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایک برس سے آئینی درخواست دائر ہے، وفاق اور سندھ حکومت دونوں اس معاملے پر جواب دینے کو تیار نہیں۔

Related Posts