عدالت نے سابق وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے سابق وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کردیا
عدالت نے سابق وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کردیا

عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں کرایہ داری کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کرایہ داری کیس کی سماعت ہوئی۔ دارالحکومت کی پولیس نے سابق مشیر کو مقدمے سے بری الذمہ قرار دینے کی رپورٹ عدالت کو پیش کی۔

وکیلِ صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ ملزم کا حق ہے۔ اس کی درخواست الگ سے جمع کروا دیں۔ 

ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پولیس رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمے سے اخراج کی درخواست پر احکامات صادر کیے، بعد ازاں درخواست کو نمٹا دیا گیا۔

سابق مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ انتظامیہ نے میرے مقدمے کو بے معنی ایکسرسائز قرار دیا، جبکہ مجھے مقدمےسے بری کر دیا گیا ہے۔ میری درخواست قبول کر لی گئی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ میں 2 الگ الگ کیسز تیار کروا رہا ہوں جس پر وکلاء سے مشاورت بھی جاری ہے۔ میری حق تلفی ہوئی جس پر آئین کا سہارا لینا میرا قانونی حق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف  اور صاحبزادی مریم نواز کی ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کر لی جبکہ نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی گئی کہ ریفرنس جلد دائر کیا جائے۔ 

لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو معزز جج  امیر احمد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی شوگر ملز کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Related Posts