اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک ٹریک پر واپس آ چکا ہے، طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع بنایا گیا،وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں علم کی تلاش کو ایک مقدس فرض بنا دیا گیا تھا، چند دہائیوں میں مسلمان اگلی چند صدیوں کے لئے سب سے بڑی تہذیب بن چکے تھے۔
15 centuries ago our Holy Prophet PBUH set up the first welfare state in Madina: based on rule of law, meritocracy, compassion & tolerance; & where quest for knowledge was made a sacred duty. In a couple of decades Muslims became the greatest civilisation for next few centuries.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2021