کورونا وائرس عالمی نظام صحت کے لئے خطرہ بن گیا ہے، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to ameliorate lot of workers, protect their rights: President

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے آٹھ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے موقع پر صدر مملکت کہا کہ اس مشکل وقت میں اس ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر چینی حکومت کا شکریہ کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی نظام صحت کے لئے خطرہ بن گیا ہے اور وائرس کے باعث لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔

دونوں دوست ممالک کے مابین متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اپنا تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چینی قیادت نے اس وبا پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کیں۔

کوویڈ 19 جیسی وباؤ سے لوگوں کو بچانے کے لئے تحقیق اور طب میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی طبی ماہرین نے پاکستان کے دورے کی دعوت اور تجربہ کے تبادلے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

چینی ڈاکٹروں کی ٹیم نے وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی فوری کوششوں کو سراہا۔ امید کا اظہار کہ موثر اقدامات کے ساتھ پاکستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالے گا،

Related Posts