پاکستان کے باشعور عوام اپوزیشن کی چالوں اچھی طرح سمجھتے ہیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے اقداما ت کررہے ہیں عوام کی بد حالی کو خوشحالی میں بدلنے کے لیئے حکومتی وزراء مثبت اور ہنگامی اقدامات اٹھائیں تا کہ عوام کو فوری ریلیف میسر ہو۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان طویل المیعاد منصوبو ں پر کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنا بینک بیلنس اور پراپرٹیز بنائیں۔

پاکستان میں اگرکوئی خوشحالی لا سکتا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے اور امید ہے جس طرح حکومت منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے ساتھ چل رہی ہے بہت جلد حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نہایت واضح اثرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومتی اقدامات کے سامنے بند باندھنے کی کوششیں کرتی رہتی ہے تا کہ حکومتی کارکردگی کسی کو دکھائی نہ دے سکے، اس وقت جتنی مہنگائی اور بیروزگاری ہے اس کی بنیادی وجہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیاں ہیں جس کی وجہ سے خزانے کو نقصان ہوا۔

حالیہ مہنگائی کے پیچھے بھی جو منافع خورمافیا بیٹھا ہوا ہے اس کو اپوزیشن جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے اور اپوزیشن کے کارند ے ہیں جو جان بوجھ کر حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ پاکستان کی باشعور عوام اپوزیشن کی چالوں کو نہ صرف سمجھتی ہے بلکہ ان کی عوام دشمن چالوں کو کبھی کامیاب بھی نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے ذمہ دار ماضی کے وہ حکمران ہیں جنہوں نے باری باری حکومت کی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عوامی مسائل کو مکمل طور ختم کیا جائے اور ایسے منصوبے بنائے جائیں جن کے فوائد کسی ایک فر د یا شہر کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو ہوں اور مستقل بنیادوں پر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپیل کرتا ہوں وفاقی حکومت کے وزراء سے کہ وہ جلد از جلد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اقدامات کریں تا کہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں کیونکہ عوام کی زندگیوں میں سکون اور آسانیاں پیدا کرنا تحریک انصاف کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Related Posts