سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کی حالت نا قابلِ بیان، متعدد جانور لنگڑے ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کی حالت نا قابلِ بیان، متعدد جانور لنگڑے ہوگئے
سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کی حالت نا قابلِ بیان، متعدد جانور لنگڑے ہوگئے

پاکستان میں حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے صرف انسا ن ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ جانوروں کی بڑی تعداد بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور انہیں فوری امداد اور طبی سہولت کی ضرورت ہے۔

بروک ایک انٹرنیشنل فلاحی ادارہ ہےجس کا آغاز ایک خاتون نے 1934 میں کیا تھا، اس ادارے کا بنیادی مقصد ایسے جانوروں کی دیکھ بھال کرنا ہے جو کہ لوگوں کے ذریعہ معاش کا سبب ہیں جن میں گدھے، خچر اور گھوڑے شامل ہیں۔

پاکستان میں بروک انٹرنیشنل کا آغاز 1991 میں ہواتھا اس کا ہیڈکوارٹر لاہور میں ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی اس کےدفاتر ہیں۔

بروک انٹرنیشنل کی ٹیم اس وقت ٹھٹھہ کے علاقے رمضان ملاح میں موجود ہے جہاں پر سیلاب متاثرین کیمپوں میں موجود ہیں جن میں تقریباََ انتیس گھرانے شامل ہیں اور اُن کے اٹھاون جانور بھی وہاں پر موجود ہیں۔ادارہ سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے جانوروں کو بھی چارہ فراہم کررہا ہے۔

بروک سنٹرل کے منیجر ڈاکٹر شیر نواز نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے 40 اضلاع میں کام کررہے ہیں، ہمارا بنیادی مقصد ایسے جانوروں کی دیکھ بھال کرنا ہے جو کہ لوگوں کے ذریعہ معاش کا سبب ہیں جن میں گدھے اور گھوڑے شامل ہیں۔

 ڈاکٹر شیر نواز نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر موجود جانوروں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے وہ بہت زیادہ بیمار ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دودھ اور گوشت دینے والے جانوروں کی فلاح و بہبود کیلئے تو کام کیا جاتا ہے لیکن گدھوں کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر شیر نواز نے کہا کہ بروک کی یہی کوشش ہے کہ وہ جانوروں کے ایکٹ میں تبدیلی کرائے تاکہ تمام جانوروں کو یکساں توجہ دی جائے۔ ساتھ ہی ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ لوگوں کا بھی جانوروں کے ساتھ رویہ تبدیل ہو جس کیلئے ہم بہت زیادہ کوشش کررہے ہیں اور کافی حد تک اس میں ہمیں کامیابی بھی ہوئی ہے۔

بروک انٹرنیشنل کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر حبیب لغاری نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جانور کئی کئی دن تک بیٹھےنہیں جس کی وجہ سے بہت سے جانور لنگڑے ہوگئے ہیں اور سیلاب کے دوران پتھر لگنے کی وجہ سے اُن کی ٹانگوں میں بھی زخم ہوگئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا جانور کی حالت بہت زیادہ خراب ہے، کئی دنوں سے بھوکے رہنے کی وجہ سے وہ شدید کمزور ہوگئے ہیں۔

بروک انٹرنیشنل نے آخر میں تمام لوگوں اور اداروں سے درخواست کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ جانوروں کی مدد کیلئے بھی آگئے آئیں۔

Related Posts