عید الاضحیٰ کی اسپیشل ٹرینیں کہاں سے اور کب روانہ ہوں گی، مکمل شیڈول آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پرافٹ پاکستان

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر حسب روایت 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ریلویز نے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کونسی عید اسپیشل ٹرین کہاں سے اور کب روانہ ہوگی۔

ریلوے کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 14، 15 اور 16 جون کو عید اسپیشل ٹرینیں مختلف شہروں سے مختلف اوقات میں روانہ ہوں گی۔

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

اسی طرح دوسری عید اسپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینوں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Related Posts