کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگیں، سردی کی شدت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگیں، سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگیں، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 15 اور 16 دسمبر کو مغربی ہواوں کا ایک اور سسٹم شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ اس مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں کراچی کی روایتی سوغات، مزیدار ذائقے سے بھرپور چکن کارن سوپ

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہاکہ 10 دسمبر کے بعد درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

Related Posts