میٹرو بس سروس بند ہونے سے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرو بس سروس بند ہونے سے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا
میٹرو بس سروس بند ہونے سے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

راولپنڈی: جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس تقریبا چار ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے مسائل انتہائی گھمبیرصورتحال اختیار کرچکے ہیں۔ میٹرو بس سروس بند ہونے سے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ چکا ہے۔

دیگر رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے،سٹی ٹریفک پولیس کے افسر نے بتایا کہ میٹرو بس سروس بند ہونے سے اہم شاہراہیں و مری روڈ،مال روڈ، راول روڈ، سیدپور روڈ، آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

میٹرو بس سروس پر تقریبا ایک لاکھ 35 ہزار تک مسافر سفر کرتے تھے،جن میں اکثریت مسافر اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کی گھروں میں یا پارکنگ ایریا میں پارک کرکے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان مختلف مقامات پر جانے کے لیے میٹرو بس سروس کا استعمال کرتے تھے۔

میٹرو بس سروس بند ہونے سے سے جہاں عام آدمی اور سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ سروس سے محروم ہوگیا ہے،وہی اب شہریوں کی بڑی تعداد اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سفر کر رہی ہے۔

ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہونے کی وجہ سے ہے،رابطہ سڑکیں لیاقت باغ روڈ، چاندنی چوک، اصغرمال روڈ، کمیٹی چوک، اقبال روڈ پر بھی ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔

شدید گرمی میں شہری کئی کئی گھنٹوں تک رش میں پھنسے رہتے ہیں،شاہراہوں پر نو پارکنگ کی خلاف ورزی پر بھی بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں، لیکن ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ رہا ہے۔

Related Posts