بدقسمتی ہے جس شہر نے وزیر اعظم کو منتخب کیا وہاں وہ 3 گھنٹے کیلئے آتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بدقسمتی ہے جس شہر نے وزیر اعظم کو منتخب کیا وہاں وہ 3 گھنٹے کیلئے آتے ہیں،مرتضیٰ وہاب
بدقسمتی ہے جس شہر نے وزیر اعظم کو منتخب کیا وہاں وہ 3 گھنٹے کیلئے آتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضی وہاب نے باغ ابن قاسم میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ سے باہر آنا چائیے۔

اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے جس شہر نے وزیراعظم کو منتخب کیا وہاں وہ صرف 3 گھنٹے کے لئے آتے ہیں،جو اس شہر اور شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کو کراچی میں کچھ گھنٹے نہیں بلکہ کچھ دن گزارنے چاہئیں تاکہ یہاں کے مسائل پر وہ فوکس کرسکیں،انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ہونی چائیے تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں اور سندھ سے جو وعدہ کئے تھے اس پر کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا،وفاق صرف باتوں سے سندھ کو فتح کر سکتا ہے، سندھ کے مسائل حل کرنے کی انکی نیت نہیں ہے۔ انہیں اصل میں اپنی نیت کو درست کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں کوٹا بھرتی جماعت بن چکی ہے،حلیم عادل شیخ

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے،خان صاحب کراچی تو آئے مگر اپنے رفقا سے ملے اور نہ ہی اتحادی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے ملے۔

Related Posts