گاڑی کا چالان کرنے پر شہری نے ہائی وے اہلکار کو قتل کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پر ایک شہری نے آپے سے باہر ہوکر سر عام فائرنگ کر دی۔

واقعات کے مطابق شہری کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے کا سب انسپکٹر عامر شہید ہو گیا جبکہ مقتول کا ساتھی سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے کے تنازع پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر عامر اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر کنگ عبد اللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا کیا گیا، تاہم اس دوران سب انسپکٹر عامر نے دم توڑ دیا، جبکہ مقتول کے ساتھی اہلکار نوید کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے کار ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

Related Posts