مسیحی پادری نے نوجوان لڑکی کی عزت تار تار کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد میں مسیحی پادری نے دھوکا دہی سے دوسرے مسیحی شخص کی نوجوان بیٹی کی عزت تار تار کردی، شکایت پر نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے اور بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے چک نمبر 108 میں پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ متاثرہ لڑکی سدا شہزادی کے والد کی مدعیت میں تھانہ چک جھمرہ فیصل آباد میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے گاؤں تلونڈی کے چرچ کے فادر نوید تھامس کا ایک مذہبی رہنما کے طور پر ان کے گھر آنا جانا تھا اور مذہبی بنیادوں پر ان کے دل میں فادر نوید تھامس کا بڑا احترام تھا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی جس کی عمر 19 سال ہے، آئی سی ایس کی اسٹوڈنٹ ہے، فادر نوید نے ایک دن ان سے کہا کہ وہ تمہاری بیٹی کو چک جھمرہ میں ٹیوشن پڑھوائے گا اور وہاں چرچ میں سسٹرز کے ساتھ اس کی رہائش کا انتظام کرے گا۔

تھانہ چک جھمرہ میں درج ایف آئی آر کا عکس

مدعی مقدمہ کے مطابق 13 دسمبر  2023 کو فادر نوید ان کے گھر آیا اور ان کی بیٹی سدا شہزادی کو اپنے ہمراہ لے گیا۔ بعد ازاں اس نے میری بیٹی کو چرچ میں اپنے روم میں لے جا کر گن پوائنٹ پر اس کے ساتھ زنا بالجبر کیا۔

مدعی کا دعویٰ ہے کہ فادر نوید نے اس کے بعد کئی ماہ تک میری بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کا ارتکاب کیا اور اس دوران وہ حاملہ بھی ہوگئی، جس کو ضائع کر دیا گیا۔

مدعی کے مطابق کئی ماہ جنسی تشدد سہنے کے بعد ایک دن ان کی بیٹی کسی طرح بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی اور گھر آکر سارا واقعہ بتایا۔

مدعی نے فادر نوید کے ساتھ ان کی بیوی انیتا، مزید دو ملزمان اور اسقاط حمل کروانے والی نرس کو بھی نامزد کیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم فادر نوید تھامس خاموش نہ رہنے کی صورت میں ان کی بیٹی کو مزید بے عزت کرنے اور بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

Related Posts