عالمی، علاقائی معاملات میں چینی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی، علاقائی معاملات میں چینی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار
عالمی، علاقائی معاملات میں چینی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر نے جنرل یانگ جیچی ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

سپہ سالار سے چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:سینئر چینی سفارتکار دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

سینئر چینی سفارکار نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ، علاقائی استحکام کی کاوشوں پر سپہ سالار سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت لائی جائے گی۔

Related Posts