اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ چن گانگ آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ پانچ اور چھ مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ دورہ وہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر کررہے ہیں۔
چن گینگ پانچ مئی کو انڈین شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے اور چھ مئی کو پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں چینی وفد کی قیادت کریں گے۔
🔊: PR NO. 8️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Curtain Raiser: Visit of the Acting Afghan Foreign Minister to Pakistan — 05-08 May 2023
🔗⬇️https://t.co/NpOrz1Kujo pic.twitter.com/knIbXdGKNf
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 4, 2023
اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جہاں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی ہم منصب کا مصافحہ، دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔