وزیراعلیٰ سندھ صوبائی اسمبلی کا بجٹ برائے 24-2023 پیش کر رہے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ صوبائی اسمبلی کا بجٹ برائے 24-2023 پیش کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ صوبائی اسمبلی کا بجٹ برائے 24-2023 پیش کر رہے ہیں

کراچی: سندھ کے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ صوبائی اسمبلی کا بجٹ برائے 24-2023 سندھ اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کا بجٹ خسارہ 37.7 ارب روپے سے زائد ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ میں گریڈ ایک تا16کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 16 اور اس کے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام، 13اگست سے قبل اسمبلیاں ٹوٹ جائینگی۔شیخ رشید

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر ین خدمت کی، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں۔

Related Posts