‏سی ڈی اے نے عمران خان کا بنی گالہ کا گھر 106 روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولرائز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ کو سی ڈی اے قانونی حیثیت دیدی
وزیر اعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ کو سی ڈی اے قانونی حیثیت دیدی

اسلام آباد:شہر اقتدار بنی گالا جہاں وزیراعظم عمران خان رہائش پذیر ہیں،یہ جگہ زون فور میں واقع ہے،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق زون فور اور زون فائیو میں کوئی بھی تعمیرات نہیں کی جا سکتی۔

سی ڈی اے کے افسران کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس گھر کا نقشہ تیار کیا گیا اور پھر نقشہ منظور کیا گیا اور گھر کا جرمانہ 12 لاکھ 6 ہزارادا کیا گیا،اس کے بعد گھر کو قانونی شکل دے دی گئی۔

جبکہ دیگر علاقے ترلائی، بارہ کہو، جیگوٹ، سورائن، ترنول، شاہ اللہ دتہ اور دوسرے مقامات پر ابھی تک اسلام آباد کے شہریوں کے بنائے گئے گھر ریگولائز نہیں ہوئے ان کے گھروں میں بجلی و گیس کنکشن نہیں دئیے گئے ہیں ان کے کنکشنز پر پابندی لگا دی گئی ہے،کیونکہ یہ تمام تعمیرات زون فور میں تعمیر کی گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر جو بنی گالہ میں بنے ہیں وہ کب ریگولرائز ہوں گے؟،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھر کو ریگولرائز کرنے کے لیے سی ڈی اے نے بلڈنگ قوانین میں تبدیلی کی۔

وزیراعظم کے گھر کا نقشہ اس وقت منظور کیا گیا جب بنی گالہ میں رہائش پذیر شہری کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو بجلی و گیس کے میٹر کا کنکشن مل جائے،لیکن سالوں گزرنے کے بعد سی ڈی اے نے ان کو این او سی جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کے نقشے منظور کیے جا رہے ہیں۔

بلڈنگ کنٹرول ذرائع کے مطابق اس وقت مخصوص ایئریا موڑا نور جسے بنی گالا کا علاقہ کہا جاتا ہے وہاں کی لگ بھگ 150 کے قریب درخواستیں موجود ہیں،تقریباً 150 گھروں کو گزشتہ دس سال سے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔جو لوگ اپنی جمع پونجی لگا کر بیٹھے ہیں آج تک ان کے گھروں کے نقشے منظور نہیں کیے گئے۔

Related Posts