خورشید شاہ پرقائم ہونے والے مقدمات مضحکہ خیز ہیں، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خورشید شاہ پرقائم ہونے والے مقدمات مضحکہ خیز ہیں، بلاول بھٹو
خورشید شاہ پرقائم ہونے والے مقدمات مضحکہ خیز ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف قائم ہونے والے مقدمات مضحکہ خیز ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اس دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید اویس شاہ سے سکھر میں قائم قرنطنیہ کی صورت حال دریافت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سید اویس شاہ نے سکھر میں قائم قرنطنیہ کے حوالے سے انتظامات سے آگاہ کیا،اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات اور سکھر میں قرنطینہ کے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر نگاہ رکھے اور بھرپور حفاظتی اقدامات کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سید اویس شاہ سے سید خورشید شاہ کے کیس کے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی ایماء پر نیب کے سیاسی انتقام کے شکار خورشید شاہ اور ان کے خاندان سے بھی اظہار یکجہتی کیا،انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پرقائم ہونے والے مقدمات مضحکہ خیز ہیں،نیب کا ادارہ خورشید شاہ کے خلاف عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ تعجب کی بات ہے کہ حکومت بجائے کرونا وائرس کے خلاف جنگ پر فوکس کرنے کے سیاسی حریفوں کے پیچھے ہے، خورشید شاہ اور ان کا خاندان ہر قسم کے حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور ان کے خاندان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے جبر کا سامنا کیا اور قابل تحسین جدوجہد کی۔

Related Posts