لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت کا معاملہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت بھجوا دیا گیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت کا معاملہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت بھجوا دیا گیا
لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت کا معاملہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت بھجوا دیا گیا

اسلام آباد: کراچی سے تعلق رکھنے والی لیڈی کانسٹیبل اقراء کی پرسرار موت پر پرائیویٹ استغاثہ اور ایف آئی آر اکٹھی کر کے معاملہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت بھجوا دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر وعباس سپرا 25 جون کو معاملہ سنیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن جج کی عدالت میں ایس پی ٹریفک عارف شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس تھا جو مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات پر سنے جانے کی بجائے پرائیوٹ ا ستغاثہ اور ایف آئی آر ایک ہی جج کے پاس بھجوا دی گئی۔

21 تاریخ کو جج نے مقتولہ کے والد کو اچانک طلب کرنے کا حکم دیا تھا جو ایک گھنٹہ کے اندر عدالت میں بھی پیش ہوئے لیکن سماعت نہ ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ استغاثہ میں اقراکے والد نے ایس پی عارف شاہ کی بجائے وفاقی پولیس کی خاتون ایس پی و دیگر افسران پر قتل کا الزام لگا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء کی خوکشی یا حادثاتی موت؟ اہم انکشافات

جبکہ اس حوالے سے ان کا بیان بھی عدالت ریکارڈ کر چکی ہے،اقراء کے والد نے اس مقدمہ کو جانتے بوجھتے حقائق کو مسخ کرنے اور اصل خطوط سے ہٹانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Related Posts