کراچی: ملک کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کے عدالتی حکم پر بیان سامنے آگیا ہے۔
کچھ دن قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا تھا۔
عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے 18 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Let the man rest. Exhuming his body will just torture his kids more, they’ve gone through enough. #AamirLiaquat
— Ushna Shah (@ushnashah) June 18, 2022
عدالت نے شہری عبدالاحد کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی ہے تاکہ رکن اسمبلی کی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے۔
ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی مخالفت کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ‘اس شخص کو دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو’۔
مزید پڑھیں:میں شادی کے شروع میں چڑیل تھی، شوہر نے بہتر انسان بننے میں مدد دی۔نادیہ افگن