نگران حکومت نے پی ٹی آئی کے تمام الزامات مسترد کردیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں حکومت نے پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو دھمکانے، اغوا کرنے اور مہم چلانے کا موقع نہ دینے کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینےکے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ انتخابات سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن پُرامن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سیکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرز اور ایف سی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سیکیورٹی کی تیسری رو پاک فوج کے پاس ہوگی۔

نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد شہری ووٹ دے سکیں گے، عدالتی فیصلے پر نگراں حکومت کوئی بات نہیں کر سکتی، پاکستان میں میڈیا آزاد ہے اور ہر ایک کو اظہارِ رائے اور تنقید کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے 92 مبصرین انتخابات کور کریں گے، دہشت گردی ملک کے لیے نئی نہیں، اس سے ہم دہائیوں سے نمٹ رہے ہیں، 2008ء اور 2013ء میں الیکشن کے وقت دہشت گردی تھی۔

Related Posts