سی اے اے نے ملتان ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی اے اے نے ملتان ایئر پورٹ پر جہازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی
سی اے اے نے ملتان ایئر پورٹ پر جہازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی

ملتان: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملتان ایئر پورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیس کی پیش نظر سی اے اے نے 20 جولائی سے 31 اکتوبر تک کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔

ملتان ایئر پورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایرو ڈروم 4E کے تحت بوئنگ 777، ایئر بس 330، ایئر بس 340 اور ایئر بس 350 لینڈ کرسکیں گے۔

سی اے اے کے مطابق ملتان ایئرپورٹ کا رن وے بھی بڑے جہازوں کے لئے پہلے سے ہی قابل استعمال ہے۔ نوٹم کے مطابق ملتان ایئر پورٹ کو بڑے جہازوں کیلئے یکم اگست 2021 سے 31 جولائی 2024 تک کی اجازت دی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائینز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ہدایت نامہ ڈومیسٹک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیوٹ ایئرکرافٹ کیلئے جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاؤنجز پر رش سے بچنے کیلئے ایئر لائینز پروازوں کے اوقات کار پر عمل کریں، اے ایس ایف ایئرپورٹ پر ماسک کے ساتھ صرف ایک فرد کے داخلے کو  یقینی بنائیں، ڈرائیور مسافر کو ڈومیسٹک ڈپارٹچر تک چھوڑ سکتا ہے تاہم پروٹوکول پر پابندی ہوگی۔

سی اے اے کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایئرپورٹ مینجرز ایئرپورٹ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے،ایئرلائینز کو بریفنگ کاونٹرز پر سینیٹائزر رکھنے  اور مسافروں کو بھی دینے کی ہدایت ہے، اگرایئرلائینز کی جانب سے مسافر کو سینیٹائزر نہ مل سکا تو کیبن کریو انہیں دے گا۔

مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے، ایئر کرافٹس میں پی پی ای کٹس، این 95 ماسک، گلوز اور دیگر حفاظتی اشیا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اگر کسی مسافر کے پاس فیس ماسک نہیں تو ایئرلائینز انہیں ماسک دینے کی ذمہ دار ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کھانے پینے کی پیکڈ اشیا دوران پرواز مسافروں کو پیش کی جا سکتی ہیں، تمام مسافروں اور کیبن کریو کے موبائل نمبر اور تفصیلات کا ڈیٹا محفوظ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی دارالحکومت میں خودکش بم دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

Related Posts