سراج قاسم تیلی کے انتقال سے تاجر برادری یتیم ہوگئی ہے،جیولرز ایسوسی ایشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سراج قاسم تیلی کے انتقال سے تاجر برادری یتیم ہوگئی ہے،جیولرز ایسوسی ایشن
سراج قاسم تیلی کے انتقال سے تاجر برادری یتیم ہوگئی ہے،جیولرز ایسوسی ایشن

کراچی:آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے سیکریٹری جنرل سید راشد علی شاہ، صدر حسین قریشی، ذیشان اختر، مخدومی سعید احمد، محمد یاسین ودیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ BMG گروپ کے قائد سراج قاسم تیلی کی اچانک رحلت پر تاجر برادری یتیم اور اپنے مخلص سچے دوست و ہمدرد سائبان سے محروم ہوگئی ہے۔

بزنس کمیونٹی کیلئے یہ صدمہ ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ سے کم نہیں۔ مرحوم اپنی دلیری، جرأت، اصول پسندی پر مبنی شاندار گراں قدر، بے مثال خدمات کے باعث ہمیشہ یادگار و زندہ جاوید رہیں گے۔

انہو ں نے تاجربرادری اور اہلیان کراچی کے حقوق، تحفظ اور بہتری کیلئے جو تاریخ رقم کی ہے وہ ناقابل فراموش رہیں گی۔انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کے لئے دل سے کام کیا اور ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندر فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں ا علیٰ مقام عطا فرمائے اُنکی فیملی دوست احباب سمیت تاجربرادری کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Posts