آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب رکھا گیا ہے۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب رکھا گیا ہے۔احسن اقبال
آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب رکھا گیا ہے۔احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ صوبوں کی اے پی سی میں 1384ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بجٹ تجاویز کا خاکہ پیش کردیا۔ سالانہ پلان کو آرڈی نیشن کمیٹی کی دستاویز میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب ہوگا۔

سالانہ پلان کو آرڈی نیشن کمیٹی دستاویز میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کیلئے 91 ارب جبکہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 95ارب جبکہ کے پی کے میں ضم علاقوں کیلئے 50 ارب کے پراجیکٹس کا پلان ہے۔

پلان کو آرڈی نیشن کمیٹی دستاویز کے مطابق پنجاب کیلئے 585 ارب، سندھ کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 355 ارب، کے پی کے کیلئے 299 ارب جبکہ بلوچستان کیلئے 143 ارب کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ انفراسٹرکچر پر 433ارب خرچ ہوں گے۔

سماجی منصوبہ جات پر 144ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ توانائی کیلئے 84ارب، ٹرانسپورٹ و مواصلات کیلئے 227 ، ارب پلاننگ اورہاؤسنگ کیلئے 39 ارب جبکہ آبی منصوبوں کیلئے 83ارب کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

کمیٹی دستاویز کے مطابق حکومت صنعتوں کی ترقی کیلئے 5 ارب، زراعت کیلئے 13 ارب، گورننس کیلئے 16 ارب جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 25 ارب کا بجٹ مختص کرچکی ہے۔ جی ڈی پی کی شرحِ نمو کا تخمینہ 5فیصد لگایا گیا ہے۔

Related Posts