لوئر دیر میں دلہا نے اپنی تقریب ولیمہ میں پرانی پارٹی چھوڑ کر نئی جماعت جوائن کرلی۔
اجمل خان نامی دلہے نے اپنے ولیمے کے موقع پر اپنی پرانی پارٹی اے این پی چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تقریب میں جماعت اسلامی کے پی کے17 سے امیدواراعزاز الملک افکاری بھی شریک تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے دلہا نے اس موقع پر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
زندگی کے نئے سفر کے موقع پر اپنے نئے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلہا اجمل خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے متاثر ہو کر اس میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔