پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی، لندن میں ’’برانڈ پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی، لندن میں ’’برانڈ پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کردیا گیا
پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی، لندن میں ’’برانڈ پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کردیا گیا

لندن: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں لندن میں ’’برانڈ پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کردیا گیا اور مشہور سرخ بسوں پر خوبصورت تصاویر آویزاں کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن اور ریئل اسٹیٹ ادارے ون ہومز کے اشتراک سے برطانوی دارالحکومت کی مشہور سرخ بسوں پر تشہیری مہم شروع کی گئی ہے جو دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

پاکستان کے تاریخی مقامات کی تصاویر سے مزین سو بسیں سینٹرل لندن کے علاقوں آکسفورڈ اسٹریٹ، ٹریفالگر اسکوائر، نائٹس برج، پکڈلی سرکس اور ایجوئر روڈ سمیت لندن کے مصروف علاقوں سے گزررہی ہیں۔

ہائی کمشنر آف پاکستان معظم احمد خان نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے سجائی گئی ان بسوں کو لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کے ایمبسڈر ایٹ لارج برائے سرمایہ کاری ذیشان شاہ نے لندن کو دنیا کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منانے کیلئے لندن سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔

ون ہومز کے سی سی او عاقب شاہ کا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لندن کی مشہور زمانہ سرخ بسوں پر روزانہ لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اس تشہیری مہم کو دس ملین لوگ دیکھیں گے۔

Related Posts