جہاں زندگی اور موت ملتے ہیں، نیٹ فلکس پر دلچسپ رومانوی کارٹون فلم کا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زندگی اور موت
(فوٹو: نیٹ فلکس)

نیٹ فلکس پر دلچسپ رومانوی کارٹون فلم دی بوائے اینڈ دی ہیرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کی کہانی اسی نام کے 1937 میں شائع کیے گئے ناول پر مبنی ہے۔

ناول کی تحریر گنزابورو یوشینو نے کی تاہم فلم میں ایک منفرد کہانی دکھائی گئی ہے جو ناول سے مطابقت نہیں رکھتی۔ یہ اینی میٹڈ فلم جاپان کے سینما گھروں میں 14جولائی 2023 کو ریلیز ہوئی تھی جبکہ فلم ساز اسے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس سے قبل ریلیز کرنے کا سوچ رہے تھے۔

نیٹ فلکس پر یہ فلم 7 اکتوبر کو دستیاب ہوگی۔ فلم کی کہانی یہ ہے کہ فلم کا ہیرو مہیتو جب دیہات کے علاقے میں رہنے کیلئے آتاہے جہاں اس کی والدہ کے اہلِ خانہ رہتے ہیں، تو ایک سرمئی بگلا اسے ایک پراسرار دنیا میں لے جاتا ہے جہاں زندگی اور موت ملتے ہیں۔

یوٹیوب پر آج ریلیز کیے گئے فلم کے ٹریلر کو 7ہزار سے زائد صارفین اب تک دیکھ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر پسندیدگی کے اظہار اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اینی میٹڈ فلم بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کیلئے بھی تفریح کا اچھا ذریعہ ہے۔

Related Posts