جنوبی افریقہ کے جنوبی شہر مشرقی لندن کے ایک نائٹ کلب میں 22 نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کو یہ لاشیں انیوبینی تارون نامی کلب سے ملی ہیں، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
پولیس ترجمان کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، واقعے سے جڑے دیگر حالات کی چھان بین کی جارہی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں، جن کی عمریں 18 سے 20 کے درمیان ہیں اور ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے بہت سے رشتہ دار اُن کی لاشوں کو نہیں دیکھ پا رہے۔
ہم جنس پرستی کا خوف، سعودی عرب نے پاب اٹس پر پابندی لگادی