بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس میں شریک اداکارہ نے ریپ کا مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا کہ ان کے ایک دوست نے دہلی میں ان کا ریپ کیا ہے۔
اداکارہ کے مطابق دوست نے انہیں گھر میں پارٹی کی دعوت دی اور ان کے پینے کی شے میں نشہ آور چیز ملا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پچھلے برس پیش آیا ہے، پولیس نے حفاظتی تدابیر کے تحت اداکارہ اور ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
دہلی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور وہ ریپ کے ملزم کی تلاش کررہی ہے۔