ضمنی انتخاب کا بڑا معرکہ، عمران خان ایک بار پھر سب پر بھاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمنی انتخاب کا بڑا معرکہ، عمران خان ایک بار پھر سب پر بھاری
ضمنی انتخاب کا بڑا معرکہ، عمران خان ایک بار پھر سب پر بھاری

کراچی: پاکستان کے تین صوبوں، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات  ہوئے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 5 سیٹیں جیت چکی ہے جبکہ 1 سیٹ پر آگے ہے۔ 2 سیٹیں پیپلز پارٹی نے اپنے نام کر لیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ جبکہ آٹھویں نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کی امیدوار بنیں۔ جن کا مقابلہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے ہوا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے:

این اے 22مردان:

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا محمد قاسم کو ضمنی الیکشن میں شکست دیدی۔

این اے 22 میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا محمد قاسم کو زیر کر لیا۔ فاتح امیدوار نے 76681 ووٹ لیے جبکہ رنر اپ امیدوار 68181 ووٹ لے سکے۔

این اے 24 چارسدہ:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نئاتج کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اے این پی کو تقریباًٰ دس ہزار کی لیڈ سے ہرایا۔ این اے 24 چارسدہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئر مین نے 78589 ووٹ حاصل کیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔۔

این اے 31 پشاور:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے حلقے این اے 31 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے 59972 ووٹ لیکر فتح اپنے نام کی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ امیدوار اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار حاجی غلام احمد بلور نے 34724 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 108 فیصل آباد:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئر مین نے پاکستان مسلم لیگ ن کو شکست دیدی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 99841 ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی 75266 نے ووٹ حاصل کیے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب:

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کو 12 ہزار کی برتری سے شکست دی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان نے 90180 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 78 ہزار 24ووٹ حاصل کیے تھے۔

این اے 157 ملتان:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے 79743 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کی امیدوار مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ سیٹ 20 ہزار کی ووٹوں کی برتری سے اپنے نام کی۔

این اے 237 ملیر کراچی:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 237 کراچی کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبد الحکیم بلوچ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو شکست دیدی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 32567 جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین نے 22493 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 239 کورنگی کراچی:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 13576 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سیّد نیئر رضا 2312 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔

پی پی 139 شیخوپورہ:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36435 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف کے ابو بکر شرقپوری 34973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 209 خانیوال:

پی پی 209 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے تقریباً چودہ ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیت لیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 71586 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ضیاء الرحمان نے 57864 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پی پی 241 بہاولنگر:

پی پی 241 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو تقریباً 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرادیا۔

تحریک انصاف کے امیدوار ملک مظفر خان اعوان نے 57537 ووٹ لیکر فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار باجوہ نے 48650 ووٹ حاصل کیے۔

Related Posts