ویلنٹائن ڈے ہر سال 14 فروری کو دنیا بھر میں محبت اور خلوص کے جذبات کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس دن کو خاص طور پر محبت کرنے والے جوڑوں، دوستوں اور خاندان کے افراد ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر اور تحائف دے کر مناتے ہیں۔ یہ دن صرف رومانوی محبت کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ہر اس رشتے کے لیے ہے جہاں خلوص، محبت اور اپنائیت کا جذبہ پایا جاتا ہے۔
ویلنٹائن ڈے کا آغاز تیسری صدی عیسوی میں ہوا اور اسے سینٹ ویلنٹائن کے نام سے منسوب کیا گیا۔ روایات کے مطابق سینٹ ویلنٹائن ایک رومی پادری تھے جو محبت کرنے والے جوڑوں کی خفیہ شادیوں کا انتظام کرتے تھے، کیونکہ اس وقت کے بادشاہ کلاڈیئس دوم نے شادی پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
سینٹ ویلنٹائن کو اس حکم عدولی کے نتیجے میں سزائے موت دی گئی لیکن ان کی قربانی کو محبت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جانے لگا۔ وقت کے ساتھ ساتھ، 14 فروری کو دنیا بھر میں محبت کے اظہار کا دن قرار دے دیا گیا۔
پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کیسے منایا جاتا ہے؟
پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ملے جلے خیالات پائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے مغربی ثقافت کی تقلید سمجھ کر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ نوجوان نسل اور شادی شدہ جوڑے اسے اپنے پیاروں کے ساتھ محبت کا اظہار کرنے کا بہترین موقع گردانتے ہیں۔
ویلنٹائن ڈے منانے کے مختلف انداز:
تحائف کا تبادلہ: محبت اور خلوص کے اظہار کے لیے لوگ ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں۔
سرخ گلاب کی مقبولیت: سرخ گلاب کو محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ویلنٹائن ڈے پر اس کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ریستوران اور ہوٹل آفرز: مختلف ریستوران اور ہوٹل خصوصی ویلنٹائن ڈے ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں، جہاں جوڑے رومانوی ماحول میں کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اظہار محبت: فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ تصاویر اور محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے ہیں۔
شاپنگ مالز اور برانڈز کی خصوصی آفرز: مختلف برانڈز، جیولری شاپس اور گفٹ اسٹورز ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی رعایتیں اور پیکجز متعارف کرواتے ہیں۔
اپنے پیاروں کو کون سے تحائف دیے جا سکتے ہیں؟
ویلنٹائن ڈے پر تحائف کا تبادلہ ایک عام روایت بن چکی ہے۔ ہر شخص اپنے بجٹ اور پسند کے مطابق اپنے عزیزوں کے لیے کوئی نہ کوئی تحفہ چنتا ہے۔ یہاں چند بہترین تحائف کی تجاویز دی جا رہی ہیں:
سرخ گلاب، محبت کی سب سے بڑی علامت
چاکلیٹس، خاص طور پر ہارٹ شیپ چاکلیٹ باکس
ویلنٹائن ڈے کارڈز، محبت بھرے پیغامات کے ساتھ
پرفیوم ، ایک خوبصورت اور پُرکشش تحفہ
خواتین کے لیے تحفے:
جیولری (انگوٹھی، بریسلیٹ، لاکٹ)
خوبصورت ہینڈ بیگز یا کلاتھنگ برانڈ کے گفٹ کارڈز
کاسمیٹکس اور میک اپ پروڈکٹس
پرسنلائزڈ گفٹس (نام والے کنگن یا لاکٹ، فوٹو فریم)
مردوں کے لیے تحفے:
گھڑیاں
پرفیوم یا ڈیئوڑرنٹ سیٹ
والٹ اور بیلٹ سیٹ