ا سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ا سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم
ا سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کونیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی، جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے خدمت اور قومی کاوش کے 100دن مکمل ہوگئے، این سی و سی نے اِن100دِنوں میں قومی یکجہتی اور وَبا سے نمٹنے کے لئے دِن رات بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی وضع کی۔

این سی او سی کے مطابق الحمدللہ آج ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد مثبت کیسز سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 25ہزار 94 کورونا مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 95ہزار570 ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کیدوران3387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 68 کورونا متاثرین انتقال کر گئے۔ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی قیادت ملک کے مختلف ہسپتالوں، ہیلتھ کئیر سہولیات کا دورہ کرکے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اور معاون عملے کی بے مثال خدمات کا اعتراف کرینگے۔

این سی او سی نے پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے وبائی بیماری، ایمرجنسی ریسپانس میں ہمارا ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران22ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سندھ کے 10 ہزار 27، پنجاب کے 7 ہزار 196، کے پی کے کے 1845، اسلام آباد کے 2327، بلوچستان کے325، بلوچستان کے 70 اور آزاد کشمیر کے260 ٹیسٹ شامل ہیں۔ٹیسٹوں کی تعداد کو مستقل بنیادوں پر مزید بڑھانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

ملک بھر میں 1518 وینٹیلیٹرز کورونا وائرس کے لئے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے اس وقت تک 468 استعمال میں ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 25ہزار283 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

Related Posts