2023 کی بہترین ون ڈے ٹیم،آئی سی سی نے اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اس میں شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کی گئی ٹیم میں جہاں بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں وہیں پاکستان، انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہی ٹیم آف دی ایئر کا قائد مقرر کیا ہے۔اس ٹیم میں بھارت کے اوپنر شبمن گل، ویرات کوہلی، فاسٹ بولرز محمد شامی، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے صرف دو کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جن میں ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ہنرک کلاسین اور ماکوینسن جب کہ نیوزی لینڈ سے ڈیرل مچل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts