راولپنڈی:ٹک ٹاک پر پاپندی خوش آئند ہے،نوجوان نسل کو اخلاقی تنزلی سے بچانے کیلئے فیصلے پر پی ٹی اے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ٹک ٹاک ایپ معاشرتی ناسور بن چکی تھی نوجوان نسل اپنی تعلیم اور کام کاج کو چھوڑ کر بیہودگی بے راہ روی کے راستے پر چل نکلی تھی۔
ان خیالات کا اظہار ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے عوامی شکایات سیل ظفرالحق روڈ پر پی ٹی اے کی طرف سے ٹک ٹاک ایپ پاپندی بارے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔
ظہیر احمد اعوان کا کہنا تھاکہ ہماری معاشرتی اقدار آئین پاکستان اس قسم کی نام نہاد مادر پدر آزاد روشن خیالی کی اجازت نہیں دیتے جس سے معاشرے میں اخلاقی بگاڑ پیدا ہو۔
تمام پاکستانی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اس قسم کی ایپ اور ویب سائیڈ کو فی الفور بند کیا جائے۔اکثر غریب شریف ان پڑھ والدین کو ٹک ٹاک بدمستوں کا پتا ہی نہیں ہے ان کی بچیاں بچے کیا گل کھلا رہے ہیں۔
ٹک ٹاک ایپ جیسی تمام ایپ اور فحش ویب سائڈ کو مکمل بند ہونا چاہیے اور پی ٹی اے اس ضمن میں خصوصی کمیٹی بنائے جو سخت مانیٹرنگ کرے،تاکہ نوجوان نسل کو اخلاقی پستی سے بچایا جا سکے۔